لہجے کو پھول لفظ کو جُگنو اگر کریں - Ghyas Mateen | غیاث متین | Urdu_Poetry | Ghazals | Nazms | Official website

2017-04-24

لہجے کو پھول لفظ کو جُگنو اگر کریں

lahje-ko-phool-lafz-ko-jugnoo-agar-karein
لہجے کو پھول ، لفظ کو جُگنو ،اگر کریں
وقتِ رَواں کے ساتھ معانی ، سفر کریں
اندر کی بارشوں نے جو منظر دکھائے ہیں
باہر کی دھوپ چھاوں کو اس کی خبر کریں
موسم ، پرندے ، دھوپ کی دیوار ، شب چراغ
قصہ طویل ہونے لگا ، مختصر کریں
اب نیند سی ہے نیند ، نہ اب خواب سا ہے خواب
سڑکوں پر جاگ جاگ کے عمریں بسر کریں
منظر کو درمیان سے اپنے ہٹاکے دیکھ،
ممکن ہے پھر متین کی باتیں اثر کریں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں