اپنے کمرے میں بیٹھا رہا کورا کاغذ - Ghyas Mateen | غیاث متین | Urdu_Poetry | Ghazals | Nazms | Official website

2017-04-08

اپنے کمرے میں بیٹھا رہا کورا کاغذ

apne-kamre-me-baitha-raha-kora-kaghaz

اپنے کمرے میں بیٹھا رہا کورا کاغذ
آئینہ دیکھ کے روتا رہا کورا کاغذ
جب کئی چہرے اسے دیکھ کے مُنہ پھیر گئے
اپنے اندر ہی سُلگتا رہا کورا کاغذ
گھر میں جب اس کے لیے کوئی جگہ ہی نہ رہی
بادلوں کی طرح اُڑتا رہا کورا کاغذ
کوئی آئے ، کوئی دیکھے کہ یہاں صدیوں سے
اپنی ہی آگ میں جلتا رہا ، کورا کاغذ
کورے کاغذ کا کہاں تک لکھوں احوال متین
سانس لینے کو ، ترستا رہا کورا کاغذ

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں