شعلے بُجھ جائیں گے چنگاری دبی رہ جائے گی - Ghyas Mateen | غیاث متین | Urdu_Poetry | Ghazals | Nazms | Official website

2017-04-26

شعلے بُجھ جائیں گے چنگاری دبی رہ جائے گی

sholay-bujh-jayein-ge
شعلے بُجھ جائیں گے ، چنگاری دبی رہ جائے گی
قہقہوں کے بعد ، آنکھوں میں نمی رہ جائے گی
پانیوں میں عکس ، سورج کا پگھلتا جائے گا
شام آنکھوں میں لیے آنسو ، کھڑی رہ جائے گی
اِک صدائے بے کراں ہے زندگی ، اور اُس کے بعد
خامشِی ہی خامشِی ہی خامشِی رہ جائے گی
گفتگو دیوار سے کرتے رہو گے تم اگر ،
دھوپ دروازے پر رُک کر سوچتی رہ جائے گی
وقت ، دریا پار کرجائے گا ہنستے ، کھیلتے
تیرے میرے درمیاں، دیوار سی رہ جائے گی
گرتی دیواروں سے لگ کر مت کھڑے رہنا متین
ورنہ ملبے میں دبی اِک چیح سی رہ جائے گی

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں