میں زندہ ہوں
اِک آتش داں کے اندر،
جہاں پر،
وقت جیسی سخت جاں شے بھی،
پگھل جائے،
کہ جس کے سامنے،
یہ آسماں،
اک بیضہ ¿ مور،
اور زمیں،
اِک نقطۂ موہوم ہے،
دیکھو!
کہ مجھ میں،
وقت جیسی سخت جاں شے
اور زمین و آسماں حل ہیں
میں زندہ ہوں
کہ آتش داں ہے مجھ میں!
اِک آتش داں کے اندر،
جہاں پر،
وقت جیسی سخت جاں شے بھی،
پگھل جائے،
کہ جس کے سامنے،
یہ آسماں،
اک بیضہ ¿ مور،
اور زمیں،
اِک نقطۂ موہوم ہے،
دیکھو!
کہ مجھ میں،
وقت جیسی سخت جاں شے
اور زمین و آسماں حل ہیں
میں زندہ ہوں
کہ آتش داں ہے مجھ میں!
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں