خاص پانیوں کی آس میں - Ghyas Mateen | غیاث متین | Urdu_Poetry | Ghazals | Nazms | Official website

2018-08-22

خاص پانیوں کی آس میں


خون میں تمہارے ہیں،
کون سے جسیمے کم؟
سرخ یا سفید؟
ساعتوں کو گھول کر پیو،
کہ دھوپ تیز ہے
کل جو ننھی کونپلیں تھیں،
بیل بَن کے
آسماں کا منہ چڑا رہی ہیں آج
روشنی سے دور
خاص موسموں کے پانیوں کی آس میں،
بند منہ صدف لیے
گرد سے اَٹی چھتوں سے اپنے سر نکال کر،
پھیلتی ہی جارہی ہیں،
اور تم،
دائیں پسلی ہاتھ میں لیے ہوئے،
بائیں پسلی ڈھونڈنے
ہر ایک آسماں کھنگال آئے ہو

شہاب ٹوٹ کر گریں کہ خواب، دیکھتا نہیں،
کوئی، اُداس راستوں کو دیکھ کر،
رُکا نہیں،
زمیں سے آسماں کا تھا کبھی جو سلسلہ، نہیں!
بغیر تیثہ مرسکے کوئی یہاں
وہ داستاں کے شاہزادے ہیں کہاں؟

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں