صدی کا غم - Ghyas Mateen | غیاث متین | Urdu_Poetry | Ghazals | Nazms | Official website

2018-08-20

صدی کا غم


اِس صدی کا غم
وہ بدبودار، زہریلا دھواں ہے
جس سے بنتی اور بگڑتی ہیں
کئی شکلیں،
اَدھوری، نامکمل!
جو ہم سے کہہ رہی ہیں
یہ ہمارے ہاتھ تھے،
یہ پاؤں،
یہ چہرے،
مگر اب ہم دھواں ہیں،
ہوسکے تو پھر
اسے تم جسم و جاں دے دو
اگر اتنا نہ ہو پائے
تو، تم بھی چیخ بن جاؤ
دھواں بن کر بکھر جاؤ
ہمارے ساتھ مل جاؤ!

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں