سلیماں، سبا، دیوزادوں کی بستی
ان آنکھوں کے گہرے کنویں میں
سلگتی ہوئی ریت،
پریوں کے اڑتے ہوئے تخت کا عکس ہے
پانیوں میں،
ہرے رنگ کی پیاس،
بے رنگ ہے کینوس،
ڈوبنے کو ہے منظر
شب و روز اڑنے لگے اور،
سورج زمیں پر اُترنے لگا ہے
مجھے میری آنکھوں ہی کے ساتھ دفنا کر آؤ
یہ آنکھیں کسی اجنبی کو لگاؤ
تو وہ بھی
زمیں پر اُترتے ہوئے سورجوں کو پہن کر جلے گا
ہرے رنگ کی پیاس لے کر مرے گا!
ان آنکھوں کے گہرے کنویں میں
سلگتی ہوئی ریت،
پریوں کے اڑتے ہوئے تخت کا عکس ہے
پانیوں میں،
ہرے رنگ کی پیاس،
بے رنگ ہے کینوس،
ڈوبنے کو ہے منظر
شب و روز اڑنے لگے اور،
سورج زمیں پر اُترنے لگا ہے
مجھے میری آنکھوں ہی کے ساتھ دفنا کر آؤ
یہ آنکھیں کسی اجنبی کو لگاؤ
تو وہ بھی
زمیں پر اُترتے ہوئے سورجوں کو پہن کر جلے گا
ہرے رنگ کی پیاس لے کر مرے گا!
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں