آکے پلکوں پر تھم گیا ، جُگنو |
میرے اَنفاس میں بَسا جُگنو |
میری مُٹھی میں بند ہے اب تک |
تیری یادوں کا بے بہا ، جُگنو |
میری پلکوں پر جُگنووں کے چراغ |
اس کی آنکھوں میں بجھ گیا ، جگنو |
حافظے میں چمکتا رہتا ہے |
وہ جو بچپن میں ساتھ تھا جگنو |
سرد پلکوں پر جھلملاتا ہے |
ایک آنسو ، چراغ سا ، جُگنو |
بات مجھ سے متین کرتا ہے |
دل کی دیوار سے لگا جگنو |
2017-04-05
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں