ہم سے کیا پوچھتے ہو کیا ہے ، رات |
اس کی باتوں کا سلسلہ ہے ، رات |
آسماں تک جو لے کے جاتا ہے |
ایک ایسا ہی راستہ ہے ، رات |
فلسفہ رات کا بس اتنا ہے |
اِک عجوبہ ہے ، معجزا ہے ، رات |
رات کو تم حقیر مت جانو |
دن اگر جسم ہے ، رِدا ہے ، رات |
رات آنکھوں میں کاٹنے والو ، |
اِک تم ہی جانتے ہو ، کیا ہے ، رات |
رات کا رنگ ، رات کی خوشبو |
کون محسوس کرسکا ہے ، رات |
رات سوکر گزارتے ہو متین! |
تم کو معلوم بھی ہے کیا ہے ، رات |
2017-04-06
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں