اکیلی پھرتی ہے آنکھوں میں لے کے پانی شام - Ghyas Mateen | غیاث متین | Urdu_Poetry | Ghazals | Nazms | Official website

2017-04-10

اکیلی پھرتی ہے آنکھوں میں لے کے پانی شام

akeli-phirti-hai-aankhon-me-leke-paani-shaam

اکیلی پھرتی ہے آنکھوں میں لے کے ، پانی ، شام
متین ، ہم سے نہ دیکھی گئی ، دِوانی شام
نظر کے سامنے ، پھیلی ہوئی ، سُہانی ، شام
پلک جھپکتے ہی ہوجائے گی ، کہانی ، شام
یہ سلسلہ تو زمانے سے ہے یونہی ، جاری
بڑھاپا رات ہے ، بچپن ہے دن ، جوانی شام
ہے اس میں ایسی پُراسراریت کہ مت پوچھو
کہانیوں کی کہانی ، عجب کہانی ، شام
کسی کا عکس جو پانی میں آج دیکھا ہے
تو یاد آگئی ، بھولی ہوئی ، پُرانی شام
پگھلتی ریت کے ذروں میں خواب کے موتی
یہ جاتے جاتے ، مجھے دے گئی ، نشانی شام

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں