مِرا دوسرا رُخ دکھادے مجھے - Ghyas Mateen | غیاث متین | Urdu_Poetry | Ghazals | Nazms | Official website

2017-04-17

مِرا دوسرا رُخ دکھادے مجھے

mera-doosra-rukh-dikha-de-mujhe
مِرا دوسرا رُخ دکھادے مجھے
مِرے سامنے سے ہٹا دے مجھے
بڑی دیر سے قید میں ہوں تِری
پرندہ سمجھ کر اُڑادے مجھے
میں اس کے لیے دھوپ لے آوں گا
جو دریا سے پانی پلادے مجھے
میں اُڑنا سکھاوں گا تجھ کو مگر
تو پانی پہ چلتا سکھادے مجھے
سمندر سے نسبت ہے مجھ کو متین
وہ سورج اگر ہے جلادے مجھے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں