میں جب اسکول جاتا تھا
وہ درخت وہیں تھا
جوانی میں قدم رکھ کر
جب میں نے اپنی محبوبہ کا نام کھودا تھا
تب بھی وہیں تھا
بڑھاپے کی لاٹھی پر
جب میں ٹیکتا ہوا چلتا تھا
تب بھی وہ سرسبز تھا
آخر میں
جب میرا جنازہ جارہا تھا
تب بھی وہ کونپلوں سے بھرا تھا
بیچارہ !
اتنی لمبی زندگی
کتنی کٹھن ہوگی
اُس کے لیے ۔
وہ درخت وہیں تھا
جوانی میں قدم رکھ کر
جب میں نے اپنی محبوبہ کا نام کھودا تھا
تب بھی وہیں تھا
بڑھاپے کی لاٹھی پر
جب میں ٹیکتا ہوا چلتا تھا
تب بھی وہ سرسبز تھا
آخر میں
جب میرا جنازہ جارہا تھا
تب بھی وہ کونپلوں سے بھرا تھا
بیچارہ !
اتنی لمبی زندگی
کتنی کٹھن ہوگی
اُس کے لیے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں